بجٹ تقریر کے دوران چوہدری نثار اور سعد رفیق کی پچھلی نشستوں پر بیٹھ کر خوش گپیاں

وزیر خزانہ کی ریلوے کیلئے اضافی بجٹ مختص ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو مبارکباد بھی

جمعہ 26 مئی 2017 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پچھلی نشستوں پر بیٹھ کرہنسی مذاق اور خوش گپیاں کرتے رہے ، وزیرخزانہ کی ریلوے کے لئے اضافی بجٹ مختص کرنے پر خواجہ سعد رفیق کو مبارکباد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تقریب کے دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اہنی نشستیں چھوڑ کر پچھلی نشستوں پر جا بیٹھے اور خوش گپیوں میں مصروف رہے جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ریلوے کیلئے اضافی بجٹ مختص ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو مبارکباد بھی دی ۔ (ن م)