محدود وسائل کے باوجود2017-18ء کا ٹیکس فری بجٹ دوررس نتائج کا حامل ہے‘پرویز ملک، عمران نذیر

تعلیم صحت اور مواصلات میں انقلاب آئیگا،وفاقی حکومت نے کاشتکاروں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے‘ارکان اسمبلی

ہفتہ 27 مئی 2017 00:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے قومی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجودمالی سال2017-18ء کا ٹیکس فری بجٹ دوررس نتائج کا حامل ہے،پاکستانی معیشت کا حجم300ارب ڈالر سے تجاوز کرنا تاریخی ریکارڈ ہے،مہنگایہ کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف ملے گا،حکومت نے نیا ٹیکس لگا کر عام آدمی پر بوجھ نہیںڈالا، موجودہ بجٹ سے تعلیم صحت اور مواصلات میں انقلاب آئیگا، انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ سے عام آدمی کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ترقیاتی بجٹ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی جائے گی، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی غریب عوام سے محبت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے موجودہ بجٹ میں صحت، تعلیم اور مواصلات کو اپنی ترجیحات میں رکھا گیاہے اوران تین میگا پراجیکٹس(انرجی،صحتِ ،تعلیم) کے لئے خطیررقم رکھی گئی ہے، جس سے ملک میں بے روز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی تعلیم اور صحت سستی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ٹیکس سے چھوٹ جبکہ جو ٹیکس ادا کرسکتے ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔ ا نہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کیلئی70فیصد ریونیو جنریٹ کرنے والے طبقے کاشتکاروں کی طرف خصوصی توجہ دی ہے ،اربوںروپے کے پیکیج کے ساتھ ساتھ کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور کیڑے مار دواؤں کو سستی کرکے اس طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ موجودہ حکومت ہی ہے جس نے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کومستحکم رکھا بلکہ روز مرہ کی خوردو نوش کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :