پنجاب اسمبلی میں حکومت ایک بار پھر کورم پورا کر نے میں ناکامی ہوگئی

اسمبلی میں 102ممبران کی حاضری ایوان میں صرف 43حکومتی اراکین موجودہونے کا انکشاف ‘پنجاب حکومت کا صوبے میں 4نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ‘اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے حکومت سے رمضان المبارک میں لوڈشیڈ نگ مکمل طور پر ختم کر نے کا مطالبہ کر دیا

ہفتہ 27 مئی 2017 00:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پنجاب اسمبلی میں حکومت ایک بار پھر کورم پورا کر نے میں ناکامی ہوگئی ‘اسمبلی میں 102ممبران کی حاضری ایوان میں صرف 43حکومتی اراکین موجودہونے کا انکشاف ‘پنجاب حکومت کا صوبے میں 4نئی جیلیں بنانے کا فیصلہ‘اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق پچاس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔

اجلاس کے آغاز میں ایوان میں صرف ایک رکن موجود تھا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ جیل خانہ جات اور صنعت و تجارت کے محکموں کے متعلق سوالا کے جواب وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے دیے جبکہ شیخ الائو الدین محرک کی عدم موجودگی پر کسی ایک سوال کا جواب بھی نہ سکے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس کے آغاز میں صرف ایک رکن موجود تھے وہ بھی اپوزیشن کے۔

وقفہ سوالات کے دوران وزیر جیل خانہ جات احمد یار ہنجرا نے کہا صوبے بھر کی جن جیلوں میں ڈاکٹرز کی کم ہے ان کو تین ماہ کے اندر ا ندر پورا کرلیا جائے گا۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت صوبے میں مزید 4نئی جیلیں بنا نے جا رہی ہے۔جیلوں میں قیدیوں کیلئے ووکیشنل کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے اس کے ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم بھی جاری ہے ۔اس کے ساتھ جو قید خواتین حاملہ ہوتی ہیں ان کیلئے مکمل علاج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔

پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،لاہور یونیورسٹی اور سرگودھا یونیورسٹی کے ساتھ ملکر بھی مختلف پروجیکٹس کا آغاز کردیا ہے۔بعد ازراں پی ٹی آئی کے رکن مراد راس نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر پندرہ منٹ کا وقفہ کیا گیا لیکن حکومت کورم پورا نہ کرسکی۔سپیکر رانا محمد اقبال نے کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر صبح گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔