نوازشریف کی قیادت میں 4برس میں ناقابل یقین رفتار سے منصوبے سے آگے بڑھائے گئے ہیں،راجہ شوکت عزیز بھٹی

جمعہ 26 مئی 2017 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں 4برس کے دوران ناقابل یقین رفتار سے منصوبے سے آگے بڑھائے گئے ہیں او رگزشتہ 2برس کے دوران جب چین کے صدر 31اپریل 2015ء کو پاکستان آئے اس کے بعد منصوبوں پر غیرمعمولی معیار او ررفتار کے سا تھ کام کیاگیاہی-پاکستان میں شفافیت او ررفتار کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے -وزیراعظم نوازشریف نے وہ کام کئے ہیں جن کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی- وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ایسا عظیم کام سرانجام دے رہے ہیں جس سے آنے والی نسلیں ہمیشہ یادرکھیں گی-انہوںنے کہاکہ سی پیک کے تحت پاکستان کے عوام کی غیر معمولی خدمت کرنے پر میں چین کے صدر شی جن پنگ ،وزیراعظم لی کی چیانگ ،چینی سفیر سن ویڈانگ ، چینی عوام او رحکومت کا شکر گزار ہوں او ر پاکستان کے عوام چین کے اس عظیم ترین تحفے کے تاریخ ساز احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گی-پاکستان میں چین کی یہ سرمایہ کاری انمول تحفہ ہی-کونسا ملک ہے جس نے 20کروڑ عوام کے لئے 55ارب ڈالر کی خطیر رقم دی ہی-جب تک دنیا قائم ہے پاکستان کے عوام چین کا یہ احسان عظیم نہیں بھولیں گی-انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم محمدنوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کے منصوبے لگانے کے لئے وسائل کی کمی آڑے آرہی تھی تاہم خدا تعالی نے کمال مہربانی کی ۔