پنجاب کبڈی چیمپئین شپ سے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ذوالفقار احمد گھمن

جمعہ 26 مئی 2017 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ پنجاب کبڈی چیمپئین شپ سے کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، ڈویژن لیول کے مقابلوں سے کئی نئے کھلاڑی قومی سطح پر آئیں گے ، جس سے روایتی کھیل مزید ترقی کر ے گا،سپورٹس بورڈپنجاب آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتا رہے گا ، ان خیالات کا اظہار پنجاب کبڈی چیمپئین شپ کے فائنل میچ کے موقع پر پنجاب سٹیڈیم میں کیا ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال بھی مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پرممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر ، پاکستان کبڈ ی فیڈریشن کے سیکرٹری سروررانا، سپورٹس بورڈپنجاب کے کوارڈنیٹر وارث بیگ اور چوہدری اعجاز بھی موجود تھے، کبڈی میچز کو دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کبڈی ہمارا روایتی کھیل ہے اس کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ چھوٹے شہروں سے ٹیلنٹ سامنے آئے اور کبڈی کے کھیل کو فروغ حاصل ہو۔

(جاری ہے)

پنجاب کبڈی چیمپئین شپ کے فائنل میں لاہور نے سرگودھا کو 49-34پوائنٹس سے ہرادیا، جبکہ پہلے سیمی فائنل میں سرگودھا نے گوجرانوالہ کو 39-32سے شکست دی اور دوسرے سیمی فائنل میں سرگودھا نے بہاولپور کو 48-22پوائنٹس سے ہرادیا۔

متعلقہ عنوان :