سرگودھا، ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی رمضان المبارک کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت

بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں، لیاقت علی چٹھہ

جمعہ 26 مئی 2017 23:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فیسکو حکام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ بالخصوص رمضان المبارک کے دوران غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بجلی چوری کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے فیسکو حکام کو بجلی چوری اورواجبات کے نادہندگان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

وہ آج اپنے دفتر میں بجلی چوری کی روک تھام اور واپڈا کے واجبات کی وصولی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد ذوالقرنین لنگڑیال‘ایس ای فیسکو محمد سلیم ‘ محمد عرفان بٹ اور انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم کپور کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ای واپڈا محمد سلیم نے بتایا کہ رمضان المبارک کے سحری او رافطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔دیہات میں چھ گھنٹے جبکہ شہر ی علاقوںمیں چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیاجارہاہے ۔ انہوں نے اجلاس میں واپڈا کی طرف سے بجلی چوری کے خلاف کئے گئے اقدامات اور واجبات کی وصولی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :