ٹنڈوالہیار،رمضان المبارک میں سیکورٹی کے تیس روزہ فول پروف سیکورٹی پلان پرعملدرآمدشروع

جمعہ 26 مئی 2017 23:50

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) ضلع ٹنڈوالہیارمیںرمضان المبارک کے دوران سیکورٹی کے تیس روزہ فول پروف سیکورٹی پلان پرعملدرآمدشروع کردیاگیاہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہیارشاہ جہان خان نے یکم رمضان المبارک سے چاندرات تک پورے ضلع ٹنڈوالہیارمیںسیل اینڈفول پروف رمضان المبارک سیکورٹی اینڈاینٹی کرمنلزایکشن پلان کوحتمی شکل دیکرفوری عملدرآمدکے احکامات جاری کئے ہیںجبکہ ضلع ٹنڈوالہیارکے تمام ایس ایس پی اوزاورایس ایچ اوزودیگرشعبوںکے پولیس افسران کی میٹنگ میںسیکورٹی پلان کاجائزہ لیا،ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہیارشاہ جہان خان نے ایکشن پلان پرسختی سے عملدرآمدکے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کومتنبہ کیاکہ پلان کرکسی بھی قسم کی لاپروائی و غفلت براداشت نہیںکی جائے گی ،پلان کے مطابق ضلع ٹنڈوالہیار میں110مساجدوتراویح کے خصوصی مقامات،39امام بارگاہوں،5جاعت خانوں،ریشم بازارسمیت عیدکی شاپنگ کے سلسلے میںبازاروںاورخصوصی اسٹال اورمارکیٹوں،اہم مصروف وویران شاہراہوںاوراہم مقامات پرپولیس کی خصوصی چوکیاںقائم کرنے ،23پک اٹ لگانے کے علاوہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکواپنے اپنے علاقوںمیںموبائل وموٹرسائیکل گشت،بازاروںمیںاورمساجدکے اطراف پیدل گشت کوموثربنانے کے احکامات بھی دیئے،ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہیارشاہ جہان خان نے ضلع ٹنڈوالہیارکی22اہم مقامات جن میںریلوے اسٹیشن رشیدآباد،گریڈاسٹیشن،سرکاری دفاتر،پی ٹی سی ایکسچینج،ٹی وی بوسٹر سی ایل تنصیبات اوردیگرمقامات کی خصوصی سیکورٹی کے پلان کوبھی حتمی شکل دیئے،اورضروری احکامات جاری کئے،ادھر ضلع ٹنڈوالہیٰار کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خفیہ حکمت عملی کو اپنانے کے احکامات بھی دئیے جبکہ اسنیپ چیکنگ ، افطار کے بعد اہم اور وہران شاہراہوں پر ناکہ بندی کرنے اور گشت کرنے کے احکامات بھی دئیے ، ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہٰیار شاہ جہان خان نے کہا کہ وہ خود تمام سیکیورٹی کا اچانک معائنہ کریں گے اگر کہیں کوئی افسر غفلت ولاپرواہی کا مرتکب پایا گیا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان میں کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی بھی کی جاسکے گی جبکہ بنائے گئے بعض پلان کو خفیہ بھی رکھا گیا ہے۔

#

متعلقہ عنوان :