مدارس کے وجود کو داغ دار کرنیوالے اللہ تعالیٰ کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیںگے، پروپیگنڈہ کرنیوالے برطانیہ و سویت یونین کے سامراجوں کی تاریخ سے سبق سیکھیں

نائب امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا قمر الدین کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 23:33

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے کہا ہے کہ مدارس کا کردار اللہ رب العالمین کی آخر ی کتاب قرآن حکیم سے جوڑی ہوئی ہے قر آن حکیم تا قیامت باقی رہیگا اس لئے مدارس کا کرادر بھی تا روز قیامت قائم و دائم رہیگا مدارس کی وجود کو داغ دار کرنے والے ان کی نسبت دہشت گردی کے ساتھ کرنیوالے اللہ رب العالمین کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے اس طرح کے پروپیگنڈہ کرنے والے لوگ برطانیہ و سویت یونین کے سامراجوں کی تاریخ سے سبق سیکھ لیں اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے احترام انسانیت حقوق آ دم یت کا درس دیتا ہے امریکہ اس کے حواری یہودیوں نے اپنی مفادت کے خاطر پوری دنیاکی امن کو تباہ کردیا ہے چھوٹے و کمزور ممالک کے وسائل پر قبضہ گیری کے جنون کی وجہ سے عراق لیبیا افغانستان میں ہزاروں معصوم انسانوں کا قتل عام کیا گیا دنیامیں مہلک ہتیاروں کی فروخت و استعمال میں امریکہ کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ہیروشیما و جاپان میں ایٹم بم کی استعمال امریکہ کے ماتھے پر بد نما داغ ہے مشرق وسطی ٰ میں لگائی گئی آگ کے شعلے امریکہ و برطانیہ پہنچ چکے ہیں مسلم ممالک آپس کے اختلافات مل بیٹھ حل کریں اپنی ڈارہی دوسروں کے ہاتھوں میں دینے والے عبرت کی نشان بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد کے ہمراہ اداروہ انوارالحرمین سونیجی کو شک میں جلسہ دستار بندی حفاظ کرام و دورہ تدریب الغة العربیہ کے دورہ کے اختتام پر جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس عمومی کے ممبر میر یونس عزیز زہری ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی مجلس عمومی کے ممبر مولانا محمد صدیق مینگل جامعہ انوار الحرمین کے مدیر شیخ محمد ابراہیم قلندرانی ، استاد تدریب الغة العربیہ شیخ عبد الحق مدنی و دیگر مقررین نے خطاب کیا اس موقع پر حفظ قران کرایم مکمل کرنے والے و تدریب الغة العربیہ کے دورہ مکمل کرنے والے حفاظ کرام و علماء کرام کا دستار بندی کیا گیا مقررین نے کہا کہ پاکستان کروڑوں مسلمانوں کا ملک ہے لیکن گذشتہ 70سالوں سے ایک مخصوص طبقہ نے پاکستان کی حکومت و وسائل پر قبضہ جمایا ہے ان لوگوں نے پاکستان کے حصو ل مقاصد سے انحراف کرتے ہوئے اس ملک کو اسلام کے عادلانہ نظام سے دور رکھا اس عمل کا مقصد اسلام و مسلمانوں کے ازلی دشمنوں کو خوش کرنا تھا دوسری جانب ان لوگوں نے اسلام کے عادلانہ نظام سے لوگوں کو محروم رکھ کر کروڑوں روپیہ کا کرپشن کیا ملک کے وسائل کو انتہائی بے دردی کے ساتھ لوٹا ان لوگوں کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے پاکستان کا دیوالیہ ہو کر آئی ایم ایف و دیگر عالمی بینکوں کے قرضوں میں جکڑ کیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کو ان مشکلات سے نجات دلانے اور غریب عوام کی معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے سیاسی وپارلیمانی جدو جہد کررہا ہے ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ بر سرے اقتدار آکر پاکستان کے مسلمانوں کو اسلامی نظام کے ٹھنڈے چاہوں میں زندگی گذارنے کا موقع فراہم کریں گے جبکہ پاکستان کے خزانے کو لوٹنے والوں سے ملک کے پائی پائی کا حساب لیں گے جمعیت علماء اسلام کی قیادت کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں اور ایسے ہی لوگ قیادت و سیادت کے مستحق ٹھہرتے ہیں ۔