رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل کیلئے فاتحہ خوانی جمعہ کو بھی جاری رہی

جمعہ 26 مئی 2017 23:36

کوئٹہ۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل جن کا گذشتہ روز انتقال ہو گیا تھا مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، اسپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید درانی، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ہاشم خان کاکڑ،صوبائی وزراء سردار رضا محمد بڑیچ، عبیداللہ بابت، اراکین صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے، خلیل الرحمان دمڑ، معصومہ حیات، سید لیاقت علی آغا، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ارباب ظاہر خان کاسی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نور محمد دمڑ، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمتین اخونزادہ، قیوم کاکڑ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وکیل رضا ہزارہ، نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، اکرم شاہ، رضا محمد رضا، پشتونخوا میپ کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان، قبائلی عمائدین ، سیاسی کارکنان ، صحافی برادری، وکلاء برادری اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے مرحوم کی رہائش گاہ جاکر ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :