لاہور بلیو نے پری رمضان المبارک ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی

جمعہ 26 مئی 2017 23:07

لاہور بلیو نے پری رمضان المبارک ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) لاہور بلیو کی ٹیم نے پری رمضان المبارک ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی ۔لاہور بلیو کی ٹیم نے 47پوائنٹس حاصل کئے۔

(جاری ہے)

امپیریل یونیورسٹی کی ٹیم نے 36پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور لاہور وائٹ کی ٹیم نے 18پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 6ٹیموں نے حصہ لیا ۔لاہور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں مردو ںکے لئے کیرن ریس اور ویمن کے لئے ٹیم سپرنٹ کے ایونٹ منعقد کیے گئے ۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کامران امین تھے۔ جنہوں نے کھلاریوں میں انعامات تقسیم کئے ۔