Live Updates

رمضان المبارک کے دوران واٹرسپلائی کی بلاتعطل فراہمی کے احکامات جاری

جمعہ 26 مئی 2017 23:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے رمضان المبارک کے دوران صارفین کو سحر و افطار کے موقع پر واٹر سپلائی کی بلاتعطل فراہمی اور روزانہ شیڈول سے زائد 4 مرتبہ فراہمی آب کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، صارفین کو روزانہ سحری کے اوقات میںایک گھنٹہ اضافی پانی میسر ہو گا جبکہ صبح ، دوپہر اور شام کے اوقات بھی 3 مرتبہ بلاتعطل فراہمی آب کو یقینی بنایا جائے گا، منیجنگ ڈائریکٹر نے واسا کے زیر انتظام 32 واٹر پیور یفیکیشن پلانٹس پر بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے اور پلانٹس پر شہریوں کو روزانہ 4 مر تبہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی عبدالسلام کو واٹر سپلائی نیٹ ورک پر لیکج کی شکایات کو بھی ترجیح بنیادوں پر دور کرنے کا حکم دیا ہے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :