قومی اسمبلی کے اجلاس میں و زیر اعظم ‘ وفاقی وزراء احسن اقبال خواجہ آصف ‘ رانا تنویر، دیگر وزراء اور ارکان کی پانچواں بجٹ کامیابی سے پیش کرنے پر وزیر خزانہ کو مبارکباد ، مصافحہ، کھڑے ہو کر خراج تحسین

جمعہ 26 مئی 2017 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں و زیر اعظم نواز شریف ‘ وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال ‘ وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ‘وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سمیت دیگر وزراء اور ارکان نے کھڑے ہو کر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پانچواں بجٹ کامیابی سے پیش کرنے پر مبارکباد دی اور مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بجٹ پیش کرنے کے بعد خوش اور پر جوش نظر آ رہے تھے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس مدت کے دوران حکومت کا پانچواں بجٹ پیش کیا۔ انہوں نے بجٹ کی تقریباً 2 گھنٹے کی طویل دورانیہ کی تقریر کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کھڑے ہو کر وزیر خزانہ سے مصافحہ کیا اور مبارکباد پیش کی۔ ارکان نے ڈیسک بجا کر وزیر خزانہ کو مبارکباد پیش کی۔ …(رانا+و خ)