وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی نعرے بازی پر عابد شیر علی سیخ پا،جمشید دستی کے ساتھ تلخ جملوں کا بھی تبادلہ

وفاقی وزرا سعد رفیق، شیخ آفتاب اور زاہد حامد نے پکڑکر نشست پر بٹھادیا

جمعہ 26 مئی 2017 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی پر وزیر مملکت عابد شیر علی اشتعال میں آگئے ، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور زاہد حامد نے بھاگ کرعابد شیر علی کو پکڑا اور ان کی نشست پر بٹھایا ، عابد شیر علی کی رکن جمشید دستی کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔ اس دوران وزیر مملکت عابد شیر علی اشتعال میں آگئے ، وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور زاہد حامد نے بھاگ کرعابد شیر علی کو پکڑا اور ان کی نشست پر بٹھایا۔ بعد ازاں بجٹ تقریر کے دوران جمشید دستی کی جانب سے بار بار نعرے بازی اور فقرے کسنے پر وزیر مملکت عابد شیر علی اور جمشید دستی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ اس دوران وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے عابد شیر علی کو پکڑ کر دوبارہ اپنی نشست پر بٹھایا ۔ (رڈ+ن م)