وفاقی بجٹ2017-18 میں وزارت داخلہ ، ذیلی اداروں اور انسداد منشیات ڈویژن کے غیرترقیاتی بجٹ کیلئے 91 ارب17کروڑ89لاکھ 35ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش

جمعہ 26 مئی 2017 21:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی بجٹ2017-18 میں وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں اور انسداد منشیات ڈویژن کے غیرترقیاتی بجٹ کے لئے 91 ارب17کروڑ89لاکھ 35ہزار روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ۔سول آرمڈ فورسز کے لئی44 ارب98کروڑ4لاکھ 78 ہزار روپے کی سفارش کی گئی ہے جو تنخواہوں،الاونسز اور آپریشنز سمیت دیگر ضروری اخراجات کے لئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی مالی سال 2017۔18 کی بجٹ دستاویز کے مطابق وزارت داخلہ کے لئے 73 کروڑ 94لاکھ 91 ہزار روپے۔اسلام آبا پولیس اور انتظامیہ کے لئی7 ارب 62 کروڑ 57 لاکھوں ہزار روپے۔محکمہ پاسپورٹ اینڈ امگریشن کے لئی2ارب 12 کروڑ 34 لاکھ 77ہزار روپے۔ سول آرمڈ فورسز کے لئی44ارب 98 کروڑ 4لاکھ 78 ہزار روپے۔ ایف سی کے لئی8 ارب 22 کروڑ 65 لاکھ 73 ہزار روپے۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈ کے لئی1 ارب 81 کروڑ 76 لاکھ 36 ہزارو روپے۔پاکستان رینجرز کے لئے 19 ارب 70 کروڑ 15 لاکھ 99 ہزار روپے۔وزارت داخلہ کے دیگر اخراجات کے لئے 3 ارب 48 کرل75 لاکھ 3 ہزار روپیاور انسداد منشیات ڈویڑن کے لئے 2 ارب 47 کروڑ 64 لاکھ 56 ہزار روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مذکورہ بجٹ پی ایس ڈی پی کے علاوہ ہیجو وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں کو قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔…(آ چ)

متعلقہ عنوان :