رمضان المبارک میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی، آپریشنز ٹیمیں 3شفٹوں میں کام کریں گی، رافیعہ حیدر

جمعہ 26 مئی 2017 23:19

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے آپریشنز کو رمضان المبارک میں مزید توسیع دیتے ہوئے لاہور اور فیصل آباد سے متصل اضلاع تک بڑھاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز کے اوقات کار میں بھی مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں دن کے وقت،سحر اور افطار کے اوقات میں 3شفٹوں میں کام کریں گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی طرف سے جاری کردہ ڈیوٹی شیڈل کے مطابق صبح 9بجے سے رات 2بجے تک آپریشنز ٹیمیں کام کریں گی۔ دن میں رمضان بازاروں کے معائنے جبکہ افطار و سحر میں دیگر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ہو گی۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ معمول میں دودھ کی چیکنگ کرنے کے علاوہ سحر و افطار میں دودھ کی چیکنگ کے لیے سپیشل آپریشن ٹیمیں مزید بڑھا دی گئیں ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ماہ صیام میں ملاوٹ یا ناقص اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :