ْ وفاقی بجٹ متوازن ہے بلکہ اس میں بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کیلئے سبسڈی ،قرضوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم رکھنے ،ملازمت ،تجارت ودیگر سے تعلق رکھنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اعلانات حوصلہ افزاء ہے ،
ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی
جمعہ 26 مئی 2017 21:49
(جاری ہے)
ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبدالودود اچکزئی نے کہاکہ جب تک ایکسپورٹ کے میدان میں ترقی نہیں ہوتی اس وقت تک معاشی خوشحالی ممکن نہیں ۔
انہوں نے بلوچستان کے زراعت سے وابستہ افراد کیلئے سبسڈی برقراررکھے جانے اور زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا اورکہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 55لاکھ غریب خواتین اور 13لاکھ بچوں کی تعلیمی اخراجات کیلئے بجٹ میں مناسب رقم کااعلان خوش آئند ہے۔ ہم موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر خزانہ کے اس اعلان کاخیر مقدم کرتے ہیں جس سے ملازمت ،تجارت اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور خاص کر غریب عوام کو ریلیف ملتا ہو ۔انہوں نے کہاکہ چیمبرآف کامرس میں 25سال قبل گوادر پروجیکٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تجاویز دی تھی۔انہوں نے پولٹری اور زرعی مشینری ودیگر پر سیلز ٹیکس ،ریگولیٹری ٹیکس اور گاڑیوں پر فائلرحضرات کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کو بھی خوش آئند قراردیا ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار جیسے معاشی ماہر کی جانب سے جو بجٹ پیش کیاگیاہے اس سے ہم بہت حد تک متوازن سمجھتے ہیں ،یہ ن لیگ کی حکومت کا 5واں بجٹ ہے ۔اس میں عوام کو ریلیف دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.