سبی ،لہڑی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ،دو افراد شدید زخمی

جمعہ 26 مئی 2017 22:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) ضلع سبی کے تحصیل لہڑی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ضلع سبی کی تحصیل لہڑی کے علاقے پلیجی میں سڑک کنارے نصب بم زور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں دو افراد مجید اور منٹھار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :