عرب امریکہ کانفرنس میں ہمارے حصے میں صرف ذلت آئی کامیابی کیلئے کبھی غلط رستے نہیں اپنائیں گے، عوامی تحریک

اٹھائیس سالوںسے ملکی نظام بدلنے کیلئے کوشاں ہیں صدرپاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب بریگیڈیئر (ر)مشتا ق احمد کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 22:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اٹھائیس سالوں سے ملکی نظام بدلنے کیلئے کوشاں ہیں،جمہوریت اداروں کی مضبوطی کا نام ہے ،موجودہ حکمران انہیںاپنی جیب کی گھڑی بنانا چاہتے ہیں، ترقی کے نام پر ملک کو عالمی بھکاری بنا دیا گیا ہے ،عرب امریکہ کانفرنس میں ہمارے حصے میں صرف ذلت ہی آئی ،پانامہ کیس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ موجودہ نظام اس قدر فرسودہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ آخر میں پیسے عمران خان کی جیب سے نکلیں۔

وہ جمعہ کو ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں پاکستان عوامی تحریک کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی راہنماء سلطان نعیم کیانی ،انارخان گوندل ،ملک کوثر اعوان ،سعیدراجہ ،غلام ربانی ،ضلج انقلابی ،مشتاق مغل ایڈوکیٹ ،وسیم خٹک ،افضل مزمل اور میڈیا سیکرٹری سہیل عباسی بھی موجود تھے ۔

بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد نے مزید کہاکہ رانا ثناء اللہ خود امریکی صدر کو بیماری کہتے ہیںجبکہ ودسروں کو نصیحت کرتے ہیں کہ خارجہ امور پر سیاست نہ کی جائے اس سے ملک کی بے عزتی ہوتی ہے،مذہب اور فوج کے نام پر سوشل میڈیا کے پر کترناموجودہ حکومت کا ایک اور آمرانہ ہتھکنڈہ ہے ،ہم بے نتیجہ اقدامات پر یقین نہیں رکھتے ،مناسب وقت کا انتظارفرار نہیں کہلاتا،کامیابی کیلئے کبھی غلط رستے نہیں اپنائیں گے، قدرت پر مکمل یقین ہے ،ہمارے کارکنوں کو قتل عام کرنے والے حکمران کبھی اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے ۔تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کو یونین کونسل لیول تک منظم کرنے کا عہد کیا گیا ، آخر میں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :