2017-18ء کا بجٹ کاروبار دوست ہے، اسلام آباد چیمبر

جمعہ 26 مئی 2017 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کئے گئے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کو کاروبار دوست بجٹ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی آئی کے صدر خالد اقبال ملک نے جمعہ کو وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے فوراً بعد اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صنعتی شعبہ کی ضروریات کے پیش نظر جامع اقدامات کا اعلان کیا ہے جس سے ملک اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صنعتی شعبہ کے مسائل کے خاتمہ سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ خالد اقبال ملک نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ آئندہ سال تک حکومت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پا لے گی جس سے صنعتی شعبہ کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :