حکومت نے معاشی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ میںتمام طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے،وفاقی بجٹ پر مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کی گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ دیوالیہ پن کے ڈراونے خواب اور بے یقینی کی صورتحال سے نکل کر پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کا عالمی سطح پر اعتراف اورابھرتی ہوئی بیس معیشتوں میں شامل ہونا بہتری کے مثبت اشارے ہیں۔منتخب حکومت کی طرف سے مسلسل پانچواں بجٹ پیش ہونا جمہوری نظام کے لئے خوشی کی خبر ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی بجٹ پر جمعہ کو گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کا ستر سال میں جو انبار جمع ہوا ہے اس کو حل کرنے کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ حکومت نے معاشی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام طبقات کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔ منتخب حکومت کا یہ حق ہے کہ اسے عوام کے ساتھ سیاسی اور معاشی ایجنڈے کے وعدے پورا کرنے کا آئین میں تعین کردہ وقت پورا کرنے دیا جائے تاکہ قوم منتخب حکومت کی کارکردگی اور اہلیت کوجانچ سکے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمارا جمہوری ڈھانچہ اس اہم مرحلہ کو کامیابی سے عبور کررہا ہے۔ یہ اقدام جمہوری نظام سے عوامی توقعات پوری کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔