رمضان المبارک میں ہفتہ وار بازار جی سکس اور ایچ نائن کو روزانہ کی بنیاد پر توسیع دینے کا فیصلہ

سبزی فروٹ کی سستے داموں ہول سیل اور پرچون پر فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ

جمعہ 26 مئی 2017 22:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے ڈی ایم اے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی مشاورت سے ہفتہ وار بازاروں جی سکس اور ایچ نائن کو ماہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کمیٹی اسلام آباد نے رمضان المبارک میں صارفین کو اشیا ء خوردونوش سبزی فروٹ ہفتہ وار بازاروں جی سکس اور ایچ نائن میں سبزی فروٹ کی سستے داموں ہول سیل اور پرچون وافر فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں ۔

مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر صارفین کی سہولت کی ایڈوائزری جاری کی رہی ہے ۔مارکیٹ کمیٹی نے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ہیلپ لائن قائم کردی ہے اور اس سلسلے میں شکایت فون نمبر 9330385پر ظفر اقبال یا ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم نمبر 9108083پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :