سری لنکا، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی

ہفتہ 27 مئی 2017 11:03

سری لنکا، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 91 ہوگئی
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) سری لنکا کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی جبکہ 110 لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکن ڈیزاسٹر مینیجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی جبکہ 110 لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں کو مون سون کی شدید طوفانی بارشوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :