لیسکو نے رمضان المبارک کے لیے لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 مئی 2017 12:33

لیسکو نے رمضان المبارک کے لیے لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مئی 2017ء) : لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں شہری علاقوں میں 4 جبکہ دیہاتی علاقہ جات میں 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔

(جاری ہے)

ترجمان لیسکو عمران افضل کے مطابق صنعتی سیکٹرزمیں ساڑھے نو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی۔انڈسٹریل سیکٹرز کے ساتھ رہائشیوں کالونیوں میں سحر افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ افطار کے وقت شام 6 سے رات سوا گیارہ بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ جبکہ سحر کے اوقات میں رات 2 بجے سے صبح سوا چار بجے تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس نئے شیڈول پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :