امریکہ میں غیرمہاجرین شہریوں کو ویزوں کے اجراء میں 15فیصدکمی

ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، سوڈان ، شام ، یمن ;عراق کے شہریوں کو 40فیصدکم تعداد میں ویزے جاری کیے،محکمہ خارجہ

ہفتہ 27 مئی 2017 13:21

امریکہ میں غیرمہاجرین شہریوں کو ویزوں کے اجراء میں 15فیصدکمی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) امریکا نے اپریل میں دنیا کے تمام ممالک کے غیر مہاجرین شہریوں کو 2016 کے ماہانہ اوسط کی نسبت 15% کم ویزے جاری کیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری معلومات میں کہاگیاکہ امریکا نے رواں برس مارچ میں پابندی کا شکار ممالک ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، سوڈان ، شام اور یمن کے علاوہ عراق (جس پر بعد ازاں پابندی ہٹا لی گئی تھی) کے شہریوں کو گزشتہ برس کے ماہانہ اوسط سے 40% کم تعداد میں ویزے جاری کیے۔

مذکورہ 7 ممالک کے غیر مہاجر شہریوں کو اپریل 2017 میں 2800 ویزے جاری کیے گئے جب کہ اپریل 2016 میں یہ تعداد 5700 تھی۔ واضح رہے کہ 2014 اور 2015 کے اپریل کے مہینوں میں یہ تعداد 6 ہزار سے بھی زیادہ رہی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برسوں کی معلومات ماہانہ نہیں بلکہ پورے مالی سال کی بنیاد پر سامنے آنے والی تعداد پر مبنی اوسط ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک کو جاری کیے جانے والے ویزوں کی ماہانہ تعداد کا انکشاف کرنے کی ہدایت صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :