سرگودھا ،پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 27 مئی 2017 14:16

سرگودھا ،پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) سرگودھا پولیس نے 12ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات وناجائزاسلحہ برآمد کر لیا جن میںتھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اعجاز سکنہ ڈھڈی کالونی سے چرس310گرام،تھانہ عطاء شہید پولیس نے راشد اور احسان سکنائے چک58جنوبی سے شراب10بوتل، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے الیاس سکنہ چک95شمالی سے شراب16بوتل، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عنصر عباس سکنہ 168شمالی سے شراب10بوتل، عبدالخالق سکنہ چک168شمالی سے بندوق12بور معہ3کارتوس، خادم سکنہ چک168شمالی سے بندوق12بور معہ3کارتوس،تھانہ جھاوریاں پولیس نے الیاس سکنہ بیربل شریف سے بندوق12بور معہ2کارتوس،تھانہ بھیرہ پولیس نے سمیع اللہ سکنہ چاوہ سے رائفل7ایم ایم معہ5گولیاں، تھانہ لکسیاں پولیس نے عمرا ن اسلم سکنہ گرنہ کالونی سے بندوق12بور معہ8کارتوس، تھانہ میانی پولیس نے شبیر عباس سکنہ میانی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،خرم سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور معہ2گولیاں،تھانہ اربن ایریا پولیس نے خاور محبوب سکنہ ظفر کالونی سے پسٹل30بور معہ2گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

متعلقہ عنوان :