ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ‘کراچی میں 3 جماعتوں کی حکمرانی ہے،گورنر سندھ

ہفتہ 27 مئی 2017 15:44

ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن  ‘کراچی میں 3 جماعتوں کی حکمرانی ہے،گورنر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ‘کراچی میں 3 جماعتوں کی حکمرانی ہے،ہر جماعت کو ایک دوسرے کی ائینی حددو کا خیال رکھنا چاہیے ‘پبلک ٹرانسپورٹ دیناوفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں ،کراچی میں گرین لائن منصوبہ وفاق نے شروع کیا،سندھ کے حکمران لاہور کی میٹرو بس لائن منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں،آج کراچی کی صورتحال پچھلے سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کے حالات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کراچی میں 3جماعتوں کی حکمرانی ہے ۔ہرجماعت کو ایک دوسرے کی آئینی حدود کا خیال رکھنا چاہیے ۔پبلک ٹرانسپورٹ دینا وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں ۔محمد زبیر عمر نے کہا کراچی میں گرین لائن منصوبہ وفاق نے شروع کیا۔گرین لائن منصوبہ دسمبر میں مکمل ہوگا۔سندھ کے حکمران لاہور کی میٹروبس لائن منصوبوں پر تنقید کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔آج کراچی کی صورتحال پچھلے سال کے مقابلے بہت بہتر ہے۔انہوں نے کہا تمام سیاسی جماعتوں نے کراچی کے حالات کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔