پاکستان اور افغان میں علاقائی میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان اور افغان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ،آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں،سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میںکیاجائے گا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان کی افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس پاک افغان تعلقات تاریخی ہیں‘کرکٹ میں حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں‘کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے‘سیاسی تعلقات کے استحکام کے لیے کھیل کے میدان کو استعمال کیا جاسکتا ہے‘چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ

ہفتہ 27 مئی 2017 15:45

پاکستان اور افغان میں علاقائی میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان میں علاقائی میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان اور افغان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ،آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں،سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میںکیاجائے گا۔

ہفتہ کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا پاکستان اور افغانستان میچز کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔شہریار خان نے کہا پاکستان اور افغانستان نے شارجہ میں کرکٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی رکنیت اور ایشیاکپ میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کھیلنے کیلئے ٹیموں کا اعلان بعد میں کریں گے۔پی ایس ایل میں بہت سے افغان کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ کھیلا۔ہمسایہ ملک کے ساتھ جونیئر کرکٹ بھی کھیلنا چاہتے ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغان چیئرمین نے کہا پاکستان اور افغانستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔کرکٹ میں افغانستان کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی تعلقات کے استحکام کے لیے کھیل کے میدان کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔پاکستان اور افغانسات دوستانہ ٹی 20میچز کھیلیں گے۔پہلا ٹی 20افغانستان جبکہ دوسرا پاکستان میں کھیلا جائے گا۔