چین میں کاروبار شروع کرنیوالی 29بگ ڈیٹا یونی کورنز ہیں

ہفتہ 27 مئی 2017 16:45

چین میں کاروبار شروع کرنیوالی 29بگ ڈیٹا یونی کورنز ہیں
ووئی یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) چین کی یونی کورن فرموں کی ترقی سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق چین میں 29بڑی ڈیٹا ’’ یونی کورن )فرمیں اور 54فیوچریونی کورن فرمیں ہیں ، بگ ڈیٹا یونی کورن فرم ایسے نئے کاروبار کا نام ہے جس کی مارکیٹ مالیت قیام کے ایک عشرے کے اندر ایک بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائے ، فیوچر یونی کورن فرمیں وہ فرمیں ہیں جن کی مالیت پانچ برسوں کے اندر 100ملین ڈالر فی کس سے زائد یا پانچ اور دس برسوں کے درمیا ن 500ملین ڈالر فی کس سے زائد ہو ، یونی کورن فرموں کی تعداد کو کسی شہر کی سرمایہ کاری کے ماحول اور جدت کی سطح ظاہر کرتی ہے، 220بلین ڈالر کی مجموعی مارکیٹ مالیت والی 83یونی کورنز زیادہ تر فنانس اور بگ ڈیٹا سیکٹرزمیں ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات گریٹ وال سٹرٹیجی کنسلٹینٹس کی طرف سے جاری کی جانیوالی اس رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔چار سپر یونی کورنز اینڈ فنانشل ، ڈی ڈی چوشنگ ، لی ٹو آن ۔ دیان پنگ اور ٹوٹیائو کی مارکیٹ ویلیو10 بلین ڈالر فی کس سے بڑھ گئی ہے، یونی کورنز کی اکثریت بیجنگ ، شنگھائی ،شین جین اور ہانگ جو میں واقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :