کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے

وکٹ کیپر بلے بازکی ’’ کابل ایگلز‘‘ نے 72,000 امریکی ڈالرز میں خدمات حاصل کر کیں ہیں

ہفتہ 27 مئی 2017 16:47

کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپئن پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل افغانستان کرکٹ لیگ کے مہنگے ترین غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔

(جاری ہے)

رواں سال جولائی میں افغانستان میں ہونیوالی ٹی 20 لیگ ’’شپاغیزہ کرکٹ لیگ‘‘ میں شریک’’ کابل ایگلز‘‘ کی ٹیم نے کامران اکمل کی خدمات پانچ اعشاریہ دو ملین افغان کرنسی یعنی 72,000 امریکی ڈالرز میں حاصل کرلی ہیں اور یوں کامران اکمل افغان ٹی 20 لیگ 2017ء کے سب سے مہنگے کرکٹر بن گئے ہیں۔ کامران اکمل شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان سپر لیگ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پائے تھے، پشاور زلمی کے ایک اور کھلاڑی عمران خان جونیئر بھی لیگ میں ان ایکشن ہوں گے

متعلقہ عنوان :