قرآن وسنت کی تعلیم اور امت کی وحدت کا ہمیشہ مرکز مساجدرہی ہیں،علماء کرام انبیاء کے وارٹ ہونے کے ناطے پوری امت کو ایک لڑی میں پروئیں،اسلامی نظام کو بحیثیت نظام زندگی نفاذ اور قیام کے لیے اپنی جدوجہد اور تیز کریں،مساجد مدارس فائونڈیشن نے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ایسے ماڈل دینی ادارے قائم کیے ہیں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیروممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 16:51

قرآن وسنت کی تعلیم اور امت کی وحدت کا ہمیشہ مرکز مساجدرہی ہیں،علماء ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیروممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ قرآن وسنت کی تعلیم اور امت کی وحدت کا ہمیشہ مرکز مساجدرہی ہیں،علماء کرام انبیاء کے وارٹ ہونے کے ناطے پوری امت کو ایک لڑی میں پروئیں،اسلامی نظام کو بحیثیت نظام زندگی نفاذ اور قیام کے لیے اپنی جدوجہد اور تیز کریں،مساجد مدارس فائونڈیشن نے آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں ایسے ماڈل دینی ادارے قائم کیے ہیں جہاں مسالک سے بالاتر ہوکر قرآن وسنت کی تعلیم دی جاتی ہے اور ایسے علماء تیار کیے جاتے ہیں جو جدید دور کے جدید دینی مسائل کا علم رکھتے ہوں اور جدید چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں،ان خیالات کااظہارانھوںنے جامع مسجد کی تکمیل کے موقع پر شرکاء سے بحیثت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مساجد مدارس فائونڈیشن کے صدر راجہ خالدمحمود ،ڈاکٹر عصمت اللہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ علماء کران معاشرے میں خیر تقسیم کریں،باہمی جھگڑے ختم کریں،مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر تقویٰ او رتعلیم کی بنیاد پرقائم ہوئی ،جس کے اثرات دنیا دیکھ رہی ہے،پورے مغرب نے نظریاتی یلغار کی ہوئی ہے ،تہذیبوں کے تصادم کے نام پر عالم کفر مسلمانوں پر ٹوٹ پڑا ہے،امریکہ کی سرپرستی میں مسلم دنیا پر جنگیں مسلط کی ہوئی ہیں،ثقافتی حملے بھی جاری ہیں،پور اطاغوت امت کے خلاف صف آراہے،اسلامی تحریکیں امت کوبچانے کے لیے میدان عمل میں ہیں،یہود ،ہنود اور نصارا امت کو تقسیم کرکے اس کی طاقت کو ختم کرنے کے درپے ہیں،اہم نے امت کو ایک کرنا ہے امت واحدہ کا درست دیناہے،پوری دنیا میں کلمہ گو مسلمان ایک امت ہیں،مغرب کی اس سازش کو ناکام بنانا ہے،جہاد فی سبیل اللہ اس امت کی بقاء کی علامت ہے،اس کوبدنام کرنے کی سازشیںہورہی ہیں،ان کا مقابلہ کرنا ہے،ٹرمپ نے کشمیراو رفلسطین کو جس طرح نظرانداز کیا یہ ہماری انکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے،انھوںنے کہاکہ ترال میں جس طرح فوجیوںنے برہان وانی شہید کے ساتھی کو شہید کیا ہے ،دنیا اس کانوٹس لے،ہندوستان کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہاہے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،کشمیریوںکو انسانی ڈھال بنانے والوںکو ایوارڈ دیے جارہے ہیں،عالمی برداری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،انھوںنے کہاکہ کشمیرکی آزادی کی منزل دور نہیںہے ،کشمیرآزادہ ہوکر پاکستان کا حصہ بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :