بھارت کو مقبوضہ وادی کے اندر ظلم وستم کا بازار بند کرنا ہوگا‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالم اسلام کو اپنی آواز بلند کرنی ہوگی ‘بین الاقوامی حقوق کی تنظیمیں عالمی عدالت میںجاکربھارت کے جنگی جرائم کو بے نقاب کریں

چیئر مین علما ء مشائخ وکونسل مو لانا عبید اللہ فاروقی کی بات چیت

ہفتہ 27 مئی 2017 16:51

بھارت کو مقبوضہ وادی کے اندر ظلم وستم کا بازار بند کرنا ہوگا‘انسانی ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) چیئر مین علما ء مشائخ وکونسل مو لانا عبید اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ وادی کے اندر ظلم وستم کا بازار بند کرنا ہوگا ۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالم اسلام کو اپنی آواز بلند کرنی ہوگی اور بین الاقوامی حقوق کی تنظیمیں عالمی عدالت میںجاکربھارت؂کے جنگی جرائم کو بے نقاب کریں۔

وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نو از شریف اور صدر ریا ست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان وزیر اعظم آزاد کشمیر رجہ فاروق حید ر خان کی کاوشوں سے جس طر ح کشمیر کا مسئلہ کو اجاگر کیا جا رہا ہے اسطرح بھارت زیادہ دیر تک کشمیری قوم کو غلام نہیں رکھ سکتا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام بھی آزادی کی نعمت حاصل کریں گئے جس کے لیے ہم سب کو اپنی اپنی زمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی کشمیری عوام کے حقوق کا ہر حال میں دفاع کریں گئے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اخبار نویسوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کے اندر جاکر استصواب رائے کا جو وعدہ کشمیری عوام کے ساتھ کیا تھا اس کو پورا کرئے۔رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری عوام کے لیے ریلیف کے خصوصی انتظامات کرئے تاکہ پوری دنیا کہ مسلمانوں کی طرح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کے شکار ہمارے وہ بھائی بھی رمضان کے روزے صحیح طریقے سے رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :