غیر قانونی طور پر خود کو صدر ایپکا کا عہدہ استعما ل کر نے اور خو د ساختہ صدر کے طو ر پر اخبارات میں بیان لگوانے کی یا داش میںعمر ان خو رشید کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا

ہفتہ 27 مئی 2017 16:51

غیر قانونی طور پر خود کو صدر ایپکا کا عہدہ استعما ل کر نے اور خو د ساختہ ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) غیر قانونی طور پر خود کو صدر ایپکا کا عہدہ استعما ل کر نے اور خو د ساختہ صدر کے طو ر پر اخبارات میں بیان لگوانے کی یا داش میںعمر ان خو رشید کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ۔عمر ان خو رشید کے خلاف فوری کا روائی کر نے کا حکم جا ری کر دیا۔تفصیلات کے مطا بق صدر آزاد جموں و کشمیر نے حسب تحریک ناظم اعلیٰ تعلیم کا لجز عمر ان خو رشید ہیڈ کلرک (بی۔

(جاری ہے)

16) نظامت تعلیم کا لجز مظفرآباد ڈویژن کو سنیئر سول جج مظفرآباد کی جا نب سے حکم امتناعی کے با وجود غیر قانو نی طو ر پر صدر ایپکا کا عہدہ استعمال کر تے ہو ئے اخبارات کے ذریعے دفاتر کی تا لہ بندی ہڑتا ل کا نوٹس دینے اور حکو مت کے خلا ف منفی بیانات اخبارات میں جا ری کر نے کی وجہ سے بد عملی کا مر تکب ہو نے کی بنا ء پر فوری طو ر پر ملازمت سے معطل کر تے ہو ئے مذکورہ کے خلا ف ریموول فرام سروس سپیشل پاور ایکٹ 2001دفعہ 3(c)کے تحت کا روائی کا آغاز کیئے جا نے کی خاطر ڈپٹی ڈائریکٹر مردانہ نظامت اعلیٰ تعلیم کالجز مظفرآباد کو انکو ائری آفیسر مقرر کیئے گئے ہیں ۔انکوائری آفیسر اند ر پندرہ ایام اپنی رپورٹ مجازاتھارٹی کو پیش کریں گے ،جس کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :