پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی ، چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

صوبے کو گٹکا فری کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل

ہفتہ 27 مئی 2017 17:11

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گٹکا مافیا کے خلاف کارروائی ، چار ملزمان کو گرفتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کامیاب کارروائی کر کے ریلوے اسٹیشن کے علاقہ سے گٹکے کی بڑی کھیپ برآمد کر کے ہوٹل مالک کوگرفتارکرادیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نور الامین مینگل کی قیادت میں ٹیم نے ریلوے اسٹیشن پرواقع ہوٹل کے تہہ خانے میں گٹکے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ڈیڑھ لاکھ سے زائدپیکٹ برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

نور الامین مینگل نے کہا کہ فوڈاتھارٹی گٹکے کی فروخت روکنے کے لیے پرعزم ہے ، پنجاب کو گٹکا فری کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔علاوہ ازیںلوہاری گیٹ پولیس نے گٹگا فروخت کرنے والی3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم عاطف ، رمضان اور مزمل کو گرفتار کر کے 200 کلو گٹکا برآمد کر لیا ۔ گٹکے کی کھیپ بھارت سے سمگل کر کے لائی گئی تھی جبکہ لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سپلائی کرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :