لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویداروں کو جھو ٹ بو لنے پر قوم سے معافی مانگنی چا ہیے، ایم شاہ زید خان

ہفتہ 27 مئی 2017 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ڈار بجٹ مستر د کر تی ہے ، ملک کو قرضوں کی دلدل میں پھنسانے والے کون سی ترقی کی بات کر رہے ہیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعویداروں کو مسلسل جھو ٹ بو لنے پر قوم سے معافی مانگنی چا ہیے، وفاقی بجٹ غریب عوام کے ساتھ دھوکہ اور فریب ہے ،لوڈ شیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے غریب عوام سخت پریشان ہے سخت گرمی میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے ۔

وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں PP146سے پارٹی رہنما مرزا شمشیر،محمد رفیق اور اکرم سندھو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے رمضان سے قبل غریب عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا (ن) لیگ کی حکومت چار سال سے غریب عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکی آگے کیا کرے گی ، عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا پہلے ہی عوا م مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکمران کرپشن کرنے میں مصروف ہے انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ، انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،حکمرانوں نے بجٹ میں تمام جھوٹ کے دعوے کیے ہیں اور تین سال قبل کیے گئے عوام سے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی وہی کی وہی ہے عوام کے حالت بہتر ہونے کے بجائے ابتر ہوئی ہے۔

05-17/--90

متعلقہ عنوان :