لیسکو نے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 27 مئی 2017 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) لیسکو کے رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ سحری کے وقت 2:15 سے 4:15 تک بجلی بند نہیں ہو گی جبکہ افطاری کے اوقات کار یعنی 6:30 سے 10:30 تک بجلی معطل نہیں ہو گی جبکہ صنعتی سیکٹر کو شام 6:30 سے صبح 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی، لیسکو کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ (علی)