رکن قومی اسمبلی اسد عمر سے ویلفیئر وفد کی ملاقات ،مسائل سے آگاہ کیا

ورکروں کا کا حق دلوانے کیلئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائوں گا،وفد کو یقین دہانی

ہفتہ 27 مئی 2017 18:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) کسی بھی ادارے کے ورکرز کا معاشی استحصال نہیں ہونے دینگے تحریک انصاف اقتدار میں آکر محنت کشوں کی فلاح وبہبود کیلئے مثالی اقدامات کریگی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنمارکن قومی اسمبلی اسد عمر نے مہران علی کی قیادت میںنیو ورکرزویلفیئرز یونین کے عہدیداران سے اسلام آبادمیں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ورکرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد نے ورکرز پرافٹ پارٹیسپیشن فنڈورکروں کو ملنے کی بجائے ورکرز ویلفیئر فنڈمیںجمع کروائے جانے پر شدیدتحفظات کا اظہار کیا جس پر اسد عمر نے وفد کو یقین دھانی کروائی کہ وہ یہ مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے اور ورکروں کو انکاحق دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرینگے اسد عمر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے مزدوروں کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑ ا جائیگااور محنت کشوں کا معاشی استحصال کرنیوالوں کیخلاف پی ٹی آئی ہر پلیٹ فارم پر محنت کشوں کیساتھ کھڑی ہوگی اسد عمر نے کہا کہ پرافٹ پارٹیسپیشن فنڈ پر ورکروں کا حق ہے اور اسکی ادائیگی ورکروں کو ہونا چاہیے سرمایہ دارطبقہ کو چاہیے کہ وہ محنت کشوں کی محنت سے حاصل ہونیوالے سرمایہ میں انکا حق انہیں ادا کرے ۔

۔۔(توصیف)