رحمان بابا گریڈ سٹیشن پر دھاوا قابل مذمت ہے،موسی زئی

ایسی غنڈہ گردی کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ورکروں کی وجہ سے پورا پشاور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے ، سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ خیبرپختونخوا

ہفتہ 27 مئی 2017 18:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) رحمان بابا گریڈ سٹیشن پر دھاوا قابل مذمت ہے،ایسی غنڈہ گردی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اور ورکروں کی وجہ سے پورا پشاور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر موسیٰ زئی نے گزشتہ روز ایک اخباری بیا ن میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو بھر پور بجلی مہیا کرسکیں اور روزہ داروں کو شدید گرمی میں سہولت دے سکیں تاہم پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی جانب سے وپڈا اہلکاروں کی مار داڑ اور ہراساں کرنے سے معاملات مزید بگڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو اخلاقیات کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے اور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر سیا ست نہیں چمکانی چاہئے۔ہماری کوشش ہے کہ پشاور میں رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم رکھیں اور شہر کے تمام علاقوں کو بلا تفرق اور بغیر سیاست کے بجلی مہیا کرسکیں۔ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز اوچھے ہتکنڈوں سے ہماری ان کوششوں پر پانی نہ پھیرے۔