حامد سعید کاظمی کی طرف سے دائر کردہ ہرجانہ کے دعوی کیس کی سماعت

دلائل ، شہادتیں اور اعظم سواتی کے خلاف جرح مکمل ، عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 15جون کا دن مقرر کردیا

ہفتہ 27 مئی 2017 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) حج کرپشن سکینڈل پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی طرف سے دائر کردہ ہرجانہ کے دعوی کی سماعت، دلائل ، شہادتیں اور اعظم سواتی کے خلاف جرح مکمل ، عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 15جون کا دن مقرر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی عدالت میں حاضر تھے جبکہ کیس میں شہادتیں، دلائل اور اعظم سواتی کے خلاف جرح مکمل ہو چکی ہے۔ فاضل جج نے کیس میں آخری فیصلہ سنانے کے لیے 15جون کا دن مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرارکھا ہے کہ اعظم سواتی نے حاجیوں کو لوٹنے اور کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا، اور اس سلسلہ میں انہوں نے عدالت سے استدعا کر رکھی کہ وہ تحریک انصاف کے رہ نما کو 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :