وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا، ہمارے کارکنوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں‘مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا مری میں عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 19:12

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں‘مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ اور نگزیب نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں۔علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن معاونت کروں گی۔مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھی کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے…(خ ف)