سربراہ جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کا اسلام آباد میں کسانوں پر پولیس کے لاٹھی چارج مذمت

حکومت بزورِ طاقت عوام سے اظہارِ آزادیء رائے چھیننا چاہتی ہے تا کہ عوامی احتساب سے بچ سکے، حکومت کو وعدوں کی سیاست سے نکل کر زراعت کے شعبے میں عملی اقدامات کرنے چاہیںتا کہ کسانوں کو اُن کی محنت کا پھل مل سکے، افتخار چوہدری

ہفتہ 27 مئی 2017 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسلام آباد میں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بزورِ طاقت عوام سے اظہارِ آزادیء رائے چھیننا چاہتی ہے تا کہ عوامی احتساب سے بچ سکے، حکومت کو وعدوں کی سیاست سے نکل کر زراعت کے شعبے میں عملی اقدامات کرنے چاہیںتا کہ کسانوں کو اُن کی محنت کا پھل مل سکے۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے کسانوں پرہونے والے حکومتی تشدد پر تشویش ہے، پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کسانوں کے جائز حقوق کی حمایت کرتی ہے۔صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ حکومت بزورِ طاقت عوام سے اظہارِ آزادیء رائے چھیننا چاہتی ہے تا کہ عوامی احتساب سے بچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس خیال کا بھی اظہار کیا کہ حکومتِ وقت کو وعدوں کی سیاست سے نکل کر زراعت کے شعبے میں عملی اقدامات کرنے چاہیںتا کہ کسانوں کو اُن کی محنت کا پھل مل سکے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ حکومت جمہوری روایات و آئین کی پاسداری کرتے ہوئے پرامن مظاہرین پر غیر انسانی و غیر قانونی ہتھکنڈوں سے گریز کرتے ہوئے مطالبات کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرے گی۔(ار)