لیسکو شیخوپورہ ڈویژن کا اہلکار دوران ڈیوٹی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لیسکو چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت پر 5افسران و ملازمین کو فوری معطل کر دیا

ہفتہ 27 مئی 2017 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) شیخوپورہ ڈویژن کا اہلکار دوران ڈیوٹی کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ، لیسکو چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 5افسران و ملازمین کو فوری معطل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ ڈویژن کا اہلکار مقصو د احمد بجلی کی لائنز کی مرمت کے کام میں مصروف تھا کہ اچانک لگنے سے گر گیا جسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

لیسکو چیف واجد علی کاظمی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے افسروں کی نااہلی پر انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ،معطل ہونے والوں میں گریڈ 19اور گریڈ 18کے افسران بھی شامل ہیں جن میں منیجر آپریشن شیخوپورہ سرکل محمد لطیف مغل ،ڈپٹی منیجر آپریشن ڈویژن شیخوپورہ اعجاز حمد بھٹی ،اسسٹ منیجر آپریشن سٹی سب ڈویژن شیخوپورہ سلمان مجید اور لائن سپریٹنڈنٹ فیصل امین ، اسسٹنٹ لائن مین سب ڈویژن چیئرمین لیبر یونین کبیر منج شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :