پولیس افسران گرڈ اسٹیشنوںاور واپڈا کی دیگر تنصیبات کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں،صلاح الدین خان

موسم گرما شروع ہوتے ہی واپڈ ا لوڈشیڈنگ کیخلاف ا حتجاج بڑھناشروع ہو گیاہے،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس

ہفتہ 27 مئی 2017 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونحوا صلاح الدین خان محسود نے صوبہ بھر کے تمام ریجنل پولیس افسروںضلعی پولیس آفسروں کو ہدایت کی کہ وہ گریڈ اسٹیشنوںاور واپڈا کی دیگر تنصیبات کی خفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں ۔یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس پشاو رسے صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسروںاورضلع پولیس افسروں کے نام ایک خصوصی سرکلرجاری کی ہیں ۔

سرکلر میں لکھا گیاہے کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی واپڈ ا لوڈشیڈنگ کے خلاف ا حتجاج بڑھناشروع ہو گئی ہے۔ چند ایک واقعات میں سیاسی رہنماوں کی قیادت میں جلوس کے شرکاء گریڈ سٹشن کی خدود میں داخل ہونے میں کامیباب ہوچکے ہیں اور یہ اقدام واپڈا تنصیبات کی خفاظت پیش نظر کسی بھی بڑے خطرے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکلر میں RPOs اور DPOs کو ہدایت کی گئی ہیں۔

کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ وہ واپڈا اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو گریڈ سٹشن کے اندر داخلے کی اجازت نہ دیں ۔ ا س طر ح بڑے بڑے شاہراہوں پرروڈ کی بندیش کی اجازت بھی نہ دیں ۔ انہیں احتجا ج کے مقامات / جگہوں پر لاٹھی چارج کے اوزار / آلات سے لیس مناسب تعداد میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

انہیں واپڈا کی تنصیبات / ملازمین کو ممکنہ خطرے کے پیش نظر قانون کی رٹ کو ہر صورت میں یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکلر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگرکہی واپڈحُکام کے ساتھ مذاکرات مطلوب ہو تو ایسی صورت میںجلوس کے چند مشران / رہنمائوں کے لیے واپڈ ا افسران کے ساتھ مذاکرات کے سہولت کا انتظام کریں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اس سلسلے میں جاری شدہ اپریشنل گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں سرکلر میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ تمام RPOs اور DPOs ریاست کے تمام تنصیبات اور ان کے ملازمین کی خفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو موثر استعمال کو بروئے کار لائیں گے۔

سرکلر میں واپڈا افسرا ن او ر پولیس افسرا ن کے مابین ہر وقت قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور کسی بھی احتجاج کی صورت میں فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کی نزاکت کے مطابق تدابیر اختیار کرنے اور اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ اس کے ساتھ ساتھ ہی ایک اور مراسلے میں پیسکو خکام کو تمام RPOs اور DPOs کے موبائل نمبر اور گھروں کے ٹیلفون نمبر فراہم کر دئیں گئے ہیں ۔ اور پیسکو خکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پیسکو کے تما م سٹاف بشمول سینئر افسران امن و امان کی کسی بھی صورت خال میں عوام سے گفتوشنیداور مذکرات کرنے کے لیے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔