لاہور،لیسکو کا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ،گریڈ 18 اور 19 کے دو افسران سمیت کئی اہلکار معطل

ہفتہ 27 مئی 2017 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) لیسکو کا لائن مین مقصود احمد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، جس پر لیسکو چیف واجد کاظمی نے گریڈ 18 اور 19 کے دو افسران سمیت کئی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ لیسکو کے لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے جس پر لیسکو چیف نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر لطیف مغل اور ڈپٹی منیجر آپریشن اعجاز بھٹی کو معطل کر دیا ہے جبکہ ایس ڈی او سلمان مجید، لائن سپرنٹنڈنٹ فیصل امین اور چیئرمین لیبر یونین کو بھی اہلکار کے جاں بحق ہونے پر معطل کر دیا گیا ہے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :