ملاکنڈ, لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام ایم این اے اور ایم پی اے کی قیادت میںسڑکوںپر نکل آئے مشتعل مظاہرین نے واپڈا آفس پر ہلہ بول دیا ددفتری ریکارڈ و فر نیچر کو آگ لگا دی

ہفتہ 27 مئی 2017 20:35

ملاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) بجلی کے مار ے اورلوڈشیڈنگ کے ستائے عوام ایم این اے اور ایم پی اے کی قیادت میںسڑکوںپر نکل آئے مشتعل مظاہرین نے واپڈا آفس پر ہلہ بول دیا ددفتری ریکارڈ و فر نیچر کو آگ لگا دی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لیویز فورس نے فائر کھول دیا مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان ایم این اے جنید اکبر اور ضلعی کونسلر اصغر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے کئی کارکنان کو گرفتار کرکے سٹی تھانے میں بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح ڈھیری جولگرام میں سینکڑوں افراد نے ضلعی کونسلر اصغر ایوب اور پیپلز پارٹی کے راہنما مشتاق احمد عثمانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ صدر مقام بٹ خیلہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف ظفر پارک سے شروع ہونے والے مظاہرے کی قیادت وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی مظاہر ین بٹ خیلہ میں اپنے پرامن جلوس کے بعد اپنا ا حتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے واپڈا آفس گئے جہاں پر مبینہ طور پر اہلکاروں کی جانب سے شرکا کو گالیاں دیں گئیں جس کی وجہ سے مظاہرین مشتعل ہو گئے اور دفاتر پر ہلہ بول دیا جبکہ ریکارڈ اور فرنیچر کو آگ لگا دی اس موقع پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لیویز فورس کے اہلکاروں نے فائرنگ بھی تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا اے سی بٹ خیلہ سہیل احمد نے مشیر وزیر اعلیٰ شکیل خان ایم این اے جنید اکبر ضلعی کونسلر اصغر ایوب پی ٹی آئی کے رہنما وں اکرام خان صادق شاہ ارشد اور اسد علی وغیرہ کو گر فتار کرکے بٹ خیلہ تھانہ منتقل کر دیا اور لیویز پوسٹ خار میں ایم این اے و ایم پی اے اور دیگر پانچ افراد کے خلاف زیر دفعہ141,142,143,145,147,149۱ور152کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :