سری لنکا،سیلاب اوربارشیں،ہلاکتوں کی تعداد100ہوگئی

ہفتہ 27 مئی 2017 20:41

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) سری لنکا میں حکام کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 100 افراد ہلاک جبکہ 110 کے قریب لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ مختلف حادثات میں ایک سو دس سے زائد افراد لاپتا ہوگئے۔سری لنکن ڈیزاسٹرمینجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں 20 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں کو مون سون کی شدید طوفانی بارشوں کا سامنا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :