ناکہ پیس سوسائٹی سے منشیات سمگل کرنے والے 02 ملزم گرفتار،01من سے زائد چرس و افیون برآمد

منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنا ترجیحات میں شامل ہے، نوجوان نسل کی رگوں میں زہر اتارنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں‘ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد

ہفتہ 27 مئی 2017 21:04

ناکہ پیس سوسائٹی سے منشیات سمگل کرنے والے 02 ملزم گرفتار،01من سے زائد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) ناکہ پیس سوسائٹی سے رات گئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے والے 02ملزم گرفتار چرس و افیون برآمد۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکامات پر ایس پی مجاہدوڈولفن فیصل شہزادنے صوبائی دارلحکومت میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر متعلقہ ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی سکیورٹی کے نقطہ نظر و مشتبہ افراد کے حوالے سے سخت چیکنگ کے احکامات دیے ہیںجس میں انہوں نے ہدایت دی ہے کے وہ اپنی اپنی ڈویژن میں قائم ناکہ جات پر با لخصوص رائونڈ رکھیں اور سکیورٹی کی بابت اہلکاروں کو بریف کریں چونکہ مجاہد سکواڈ کے اہلکار ہمہ وقت رائونڈ دی کلاک تمام داخلی و خارجی راستوں پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں جنکو با لخصوص سکیورٹی و منشیات کے نقطہ نظر و ایسے سماج دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب ناکہ پر موجود اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جو کے لاہور میں داخل ہو رہی تھی تو ملزمان نے گا ڑی بھگا دی تاہم موقع پر موجود ڈی ایس پی صدر مجاہد سکواڈ عرفان اکبر بٹ نے گاڑی کا تعاقب کر تے ہوئے اسکو رائونڈ اپ کر لیا جہاں پر گاڑی کی تلاشی کے دوران 01من سے زائد چرس و افیون برآمدہوئی دونوں ملزمان عظیم اور حماد کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

دونوں ملزمان منشیات گجرانوالا سے لاہور سپلائی کرنے کے لئے لا رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد نے تمام شفٹ کے اہلکاروںکے علاوہ ڈی ایس پی صدر عرفان اکبر بٹ کو خصوصی شاباش دیتے ہوئے نقد کیش کے علاوہ تعریفی اسناد دینے کا حکم دیا ہے۔فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے ہونگے جو نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں ایسے منشیات فروش کسی ریائت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ عنوان :