پی ٹی آئی کا ضلع ناظم کرپشن میں پکڑا گیا ،اس کو ہٹانے کی بجائے اس کے اختیار غیر قانونی کمیٹی کو منتقل کر دیے گے ہیں جو کسی بھی قانون میں نہیں ،صوبہ میں کرپشن اقرارپروری عروج پر ہے ناچ گانوں کی سیاست سے عوام آجز آچکے ہیں،جس تبدیلی کیلئے عوام نے ووٹ دیے تھے وہ تبدیلی بنی گالہ تک ہی محدود ہے

نائب صدر مسلم لیگ ن پیر صابر شاہ کا بیان

ہفتہ 27 مئی 2017 21:24

پی ٹی آئی کا ضلع ناظم کرپشن میں پکڑا گیا ،اس کو ہٹانے کی بجائے اس کے ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ضلع ناظم میں کرپشن میں ملوث پکڑا گیا ہے اس کو ہٹانے کی بجائے اس کے اختیار غیر قانونی کمیٹی بنا کر غیر قانونی طریقے طریقے سے چار رکنی کمیٹی کو اختیا رات منتقل کر دیے گے ہیں جو کہ کسی بھی قانون میں نہیں ہے پی ٹی آئی ہزارہ کے ممبران اپنی سیاسی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں عمران خان کو ان ہی ناکام سیاستداتوں نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے صوبہ میں کرپشن اقرارپروری عروج پر ہے ناچ گانوں کی سیاست سے عوام آجز آچکے ہیں۔

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میںاظہار کرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر میاںمحمد نواز شریف نے اس ہزارہ کے لیے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ دے رکھے ہیں تمام ترقیاتی پروجیکٹ اختتامی مراحل سے گزررہے ہیں جلد منصوبے مکمل ہونے والے ہیں جس سے عوام کو سہولیات کے ساتھ ریلیف بھی ملے گا ،ہری پور میں بلدیاتی قانون کے برعکس ضلعی حکومت کام کر رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ضلع ناظم پر اپنی ہی پارٹی کے ممبران کرپشن کی قرادادیں پیش کررہے ہیں جس تبدیلی کے لیے عوام نے ووٹ دیے تھے وہ تبدیلی بنی گالہ تک ہی محدود ہے خیبر پختوانخواہ تک آنے کا موقع ہی نہیں مل رہا ہے چار سالوں سے صوبہ کی عوام کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے ،نظام تبدیلی کی بات کرنے والے اب تک اپنے وزیروں کو ٹھیک نہیں کر سکیں ہر روز ان کے وزیروں پر کرپشن کے الزامات لگائے جاتے ہیں مسلم لیگ ن مستقبل میں وفاق کے ساتھ صوبہ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے سی پیک منصوبہ بھی اس ہزارہ دھرتی کی تقدیر بدل دے گا ترقی کے مواقع میسر ہوں گیں عوام کا معیار زندگی بدل رہاہے مگر ناچ گانے دھرنے لگا کر قوم کو تماشہ بنانے والوں کو عوام آئندہ الیکشن میں معاف نہیں کرے گے ان سے حساب لے گی

متعلقہ عنوان :