کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

ہفتہ 27 مئی 2017 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،کورنگی ،لانڈھی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں رات سے بجلی بند ہے ،رمضان المبارک کل سے شروع ہورہا ہے ،لیکن کے الیکٹڑک کی بد انتظامی کے باعث کراچی کے شہریوں کی پریشانی بڑھتی جارہی ہے،ملیر ،لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقے گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں،گلشن اقبال ،نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں سمیت کیماڑی میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے،ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث لوڈشیڈنگ کررہے ہیں،تمام علاقوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :