پیپلز پارٹی ‘بی این پی،تحریک انصاف کا بجلی کی لوڈشیڈنگ اور قلت آب کیخلاف مشترکہ مظا ہرہ جلسہ‘شدید نعرے بازی

ہفتہ 27 مئی 2017 22:03

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ،بی این پی،تحریک انصاف کا مشترکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور قلت آب کے خلاف مظا ہرہ جلسہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین میں پانی کی قلت اور قلت آب کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی دالبندین شہر کے مختلف شاہرائیوں پر گشت کرتے ہوئے دالبندین مرکزی چوک پہنچی جلسے کی شکل اختیار کی جلسے سے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حبیب دہانی ،پیپلز یوتھ چاغی کے سابق صدر میر آحمد حسنی ،سنگت ثناء ،باسط ایجباڑی ،بی این پی کے اقبال ریکی،وقار بلوچ،پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری ذاکر بلوچ، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا دالبندین کے اکثر کلیوں میں پانی کی قلت تشویش ناک صورتحال اختیار کرچکا ہے لوگ بوند بوند پانی کے لیئے ترس رہے ہیں مگر عوامی نمائندوں کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے مگر دالبندین میں لوگ پانی کے لیئے ترس رہے ہیں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ایک عذاب بن چکا ہے بارہ بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اس وقت دالبندین صرف بارہ گھنٹے بجلی دی جاری ہے بارہ گھنٹے بجلی کی نام ونشان تک نہیں ہے شدید گرمی اور ماہ صیام میں لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے اور بجلی کا دورانیہ فوری طور بڑا دیا جائے اور پانی کی مصنوعی قلت کو دور کیا جائے مقررین کا کہنا تھا ہم عوام کے بنیادی مسائل کے لیئے خاموش نہیں بیٹھے نگے احتجاجی ریلی میں شدید نعرے بازی کی گئی اور پانی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ریلی میں پی پی پی،بی این پی،اور پی ٹی آئی کے بڑی تعداد میں کارکنان شریک تھے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔