مخالفین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ عوام کام کرنے والے اور تنقید کرنے والوں کو جانتے ہیں ‘ حکومت نے اپنی محنت سے ملک کو مستحکم کیا ‘ ملک سے جلد توانائی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہونے والا ہے

وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کامری میں عوامی اجتماع سے خطاب

ہفتہ 27 مئی 2017 22:07

مخالفین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ عوام ..
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے‘ عوام کام کرنے والے اور تنقید کرنے والوں کو جانتے ہیں ‘ حکومت نے اپنی محنت سے ملک کو مستحکم کیا ‘ ملک سے جلد توانائی کا بحران ہمیشہ کیلئے ختم ہونے والا ہے ۔

وہ ہفتہ کو مری میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک سے جلد توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونے والا ہے۔ حکومت نے اپنی محنت سے ملک کو معاشی طور پرمستحکم کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کام کرنے والے اور تنقید کرنے والوں کو جانتے ہیں ۔ اس لئے پاکستان کے عوام 2018ء کے انتخابات میں حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔ ہمارے مخالفین ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ مظفر آباد سے مری ریلوے منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر کوئی اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ پاکستان کی تاریخ میں ترقیاتی بجٹ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :